تلنگانہ کو 723 کروڑ روپئے جاری کرنے کا مطالبہ

   

جی ایس ٹی کونسل اجلاس میں ہریش راؤ کی شرکت ، نرملا سیتارامن کو مکتوب
حیدرآباد /17 ستمبر ( سیاست نیوز ) ریاستی وزیر فینانس ٹی ہریش راؤ نے مرکزی وزیر فینانس نرملا سیتارامن کو ایک مکتوب حوالے کرکے 15 ویس فینانس کمیشن کی سفارش کے مطابق تلنگانہ کو سال 2020-21 کیلئے فوری 723 کروڑ روپئے جاری کرنے کا مطالبہ کیا ۔ لکھنو میںجی ایس ٹی کونسل کے اجلاس میں ہریش راؤ نے شرکت کی ۔ اس میں مختلف امور کا جائزہ لیا گیا ۔ ہریش راؤ نے ریاست کو وصول طلب فنڈز کی جلد اجرائی پر زور دیا ۔ انہوں نے بتایا کہ سال 2018-19 سے متعلق آئی جی ایس ٹی کا 210 کروڑ روپئے کے معاوضہ کو بھی جاری کرنے کا مطالبہ کیا ۔ مرکزی وزیر فینانس کو ہریش راؤ نے بتایا کہ ریاست میں اضلاع کی تعداد 10 سے بڑھ کر 33 ہوگئی ہے ۔ جس کے پیش نظر پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے ہوا ہے ۔ حیدرآباد کے ماباقی 32 اضلاع کی ترقی کیلئے فنڈز جاری کرنے کی اپیل کی ۔ ان پسماندہ اضلاع کی ترقی کی حوصلہ افزائی اسکیم کو مزید 5 سال تک توسیع دینے کا مطالبہ کیا ۔ رواں سال کے علاوہ سال 2019-20 کیلئے گرانٹ کی اجرائی میں مزید تاخیر نہ کرنے پر زور دیا ۔ گرانٹس کی اجرائی کے معاملے میں جلد از جلد فیصلہ کرنے کا مطالبہ کیا ۔ N۔