بلند آواز سے جھوٹ سچ نہیں ہو جاتا۔ پانی کے مسئلے پر سدی پیٹ میں ریونت ریڈی کی غلط بیانی۔ تلنگانہ بھون میں سابق وزیر کی پریس کانفرنس
حیدرآباد، 24 نومبر (سیاست نیوز) گھٹیا باتیں کرنے والے ریونت ریڈی کو گھٹیا انداز میں جواب دینا چاہیے۔ سابق وزیر اور بی آر ایس ڈپٹی فلور لیڈر ہریش راؤ نے الزام لگایا کہ کل ریونت ریڈی نے حد سے زیادہ چالاکی دکھاکر حد سے بڑھ کر باتیں کیں۔ تلنگانہ بھون میں میڈیا کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہم تلنگانہ کا شعور رکھنے والے لوگ ہیں۔ چونکہ ہماری پارٹی تلنگانہ ہی کیلئے وجود میں آئی ہے ، اور چونکہ ہم اُس کے سی آر کی قیادت میں کام کرنے والے ہیں جن کی رگ رگ میں تلنگانہ بسا ہوا ہے ، اس لیے اُس وقت جب یہ حکومت تلنگانہ مخالف فیصلے لے رہی تھی تو ہم نے کابینہ کے اندر لڑائی لڑی، اور چیف منسٹر سے مل کر بھی کہا کہ یہ فیصلے واپس لیے جائیں۔ ہریش راؤ نے یاد دلایا کہ کے سی آر نے دہلی میں ریاست کے انچارج ڈگ وجے سنگھ، وزیر اعظم اور سونیا گاندھی سے بھی شکایت کی تھی، اور ہم نے صاف کہہ دیا تھا کہ راج شیکھر ریڈی کے فیصلے تلنگانہ کے خلاف ہیں، ہم ان فیصلوں میں شریک نہیں ہونا چاہتے ، ہم ان غلط فیصلوں کے شریک نہیں بنیں گے اور ہم باہر نکل جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آپ نے اُس دن پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں صدرِ جمہوریہ کی زبان سے تلنگانہ کا اعلان کروایا، اسے اقل ترین مشترکہ پروگرام میں شامل کیا اور آپ کی ہائی کمان سونیا گاندھی نے درخواست کی، اس لیے کے سی آر کے حکم پر ہم کابینہ میں شامل ہوئے۔ راج شیکھر ریڈی کون ہوتے ہیں؟ ہماری پارٹی آزاد پارٹی ہے۔ ہم چھ لوگ وزیر بنے تو یہ کے سی آر کا فیصلہ تھا، یہ کے سی آر کی عنایت تھی۔ ہریش راؤ نے کہا کہ جب پارٹی میں یہ بحث ہوئی کہ تلنگانہ کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے اور کے سی آر نے علیحدہ ہونے کا حکم دیا تو ہم نے آدھی رات کو امریکہ سے فیکس کے ذریعے وزارتی عہدوں کو تنکے کی طرح ٹھکرا کر استعفے دیے ، یہ قربانی ہماری ہے۔ ہمارے استعفے کے 9 مہینے بعد یہ جی اوز آئے۔ اس پر ہم بولتے ہیں تو ریونت ریڈی کہتے ہیں کہ تم کیا بولو گے ؟ نہیں نہیں، اس سے پہلے ہی بجٹ کی منظوری ہو چکی تھی، وہ بجٹ میں نہیں ہوتا، مدات تو کابینہ میں آتی ہی نہیں۔ اصل میں پلی چنتلا ہو یا پوتی ریڈی پاڈو، جی او 610 پر عمل ہو، تلنگانہ سے متعلق کئی فیصلے ہوں یا ہندری نیوا، تم ایسے غلط فیصلے لے رہے تھے ، اسی لیے ہم تلنگانہ کی خاطر سونیا گاندھی کے احترام میں شامل ہوئے تھے ۔ آپ نے ریاست تشکیل دینے کی بات کی تھی، تبھی ہم شامل ہوئے تھے۔ ہم وہ لوگ ہیں جو یہ کہہ کر استعفیٰ دے کر باہر آ گئے کہ ہم ایسے غلط فیصلوں میں شریک نہیں ہوں گے۔ قربانیاں ہماری ہیں۔بی آر ایس دورِ میں متعدد پراجیکٹوں کیلئے منظوریاں حاصل کی گئیں، لیکن کانگریس حکومت نے وردھا پراجیکٹ، کالیشورم کے اضافی ٹی ایم سی اور سمکا سارلما پراجیکٹوں کی ڈی پی آرز واپس لے لیں، یہ الزام انہوں نے عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر کے دور میں پالمور میں دس لاکھ ایکڑ اراضی کو آبپاشی کا پانی فراہم کیا گیا ، اور سوال کیا کہ کیا کانگریس حکومت نے اضافی طور پر کم از کم ایک لاکھ ایکڑ کو بھی پانی دیا ہے ؟ انہوں نے یاد دلایا کہ 4000 کروڑ سے زیر التوا پراجیکٹوں کو جاری پراجیکٹوں میں تبدیل کیا گیا اور ایس آر ایس پی کی نہروں میں بھی پانی بہایا گیا۔ ہریش راؤ نے تنقید کی کہ پالمور ضلع کو نقل مکانی کا علاقہ بنانے والی کانگریس ہی ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا تلنگانہ کیلئے اپنی جان داؤ پر لگا کر کے سی آر کا ریاست حاصل کرنا غلط تھا؟ انہوں نے برہمی کا اظہار کیا کہ ریونت ریڈی اس انداز میں بات کر رہے ہیں گویا کے سی آر کا تلنگانہ کو وجود میں لانا ہی غلطی تھی۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر عہدہ پر رہ کر جھوٹ بولنے سے وہ سچ نہیں بن جاتے۔ انہوں نے تنقید کی کہ جب تلنگانہ کو ملنے والے پانی کا حساب مانگا جاتا ہے تو چیف منسٹر جھنجھلاہٹ میں بات کرتے ہیں۔1