تلنگانہ کیلئے مزید 54 پوسٹ گریجویٹ نشستیں منظور

   

آل انڈیا میڈیکل کونسل کے احکام، تمام نشستیں نظام آباد کالج کیلئے مختص
حیدرآباد۔ 19 جنوری (سیاست نیوز) آل انڈیا میڈیکل کونسل نے ریاست تلنگانہ کیلئے مزید 54 پوسٹ گریجویٹ نشستوں کی منظوری دیتے ہوئے احکامات جاری کئے۔ منظورہ جملہ 54 پی جی نشستیں نظام آباد میڈیکل کالج کو ہی حاصل ہوئی ہیں۔ میڈیکل کونسل آف انڈیا کی جانب سے نظام آباد میڈیکل ایجوکیشن کالج کو مستقل طور پر مسلمہ حیثیت حاصل ہونے کے اندرون ایک سال میں 54 پی جی نشستوں کی منظوری کے حصول پر ریاستی محکمہ میڈیکل ایجوکیشن کے اعلیٰ عہدیداروں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ نظام آباد میڈیکل ایجوکیشن کالج کو منظورہ نشستوں سے متعلق پی جی جنرل میڈیسن کیلئے 10 نشستیں اِنستھیسیا کی 6 نشستیں، گائناکالوجی کی 6 نشستیں، آرتھوپیڈکس کی 4 نشستیں، اناٹومی کی 4 نشستیں، ای این ٹی کی 3 نشستیں، پیڈیاٹرکس کی 3 نشستیں، سائیکیاٹرک کی 2 نشستیں، ایتھمالوجی کی 3 نشستیں، پیتھالوجی کی 3 نشستیں، مائیکرو بیالوجی کی 3 نشستیں اور بائیوکیمسٹری کی 2 نشستیں شامل ہیں۔ سال گزشتہ بھی نظام آباد میڈیکل ایجوکیشن کالج کیلئے 3 پی جی فارماکالوجی کی نشستیں میڈیکل کونسل آف انڈیا کی جانب سے منظور کی گئی تھیں۔ نیٹ پی جی میں کامیابی حاصل کرنے والے امیدواروں کو جاریہ سال یعنی ماہ مارچ۔ اپریل کے دوران نظام آباد میڈیکل ایجوکیشن کالج میں پی جی اڈمیشن (پوسٹ گریجویٹ کورسیس میں داخلے) دیئے جائیں گے۔ تلنگانہ میں فی الوقت 10 گورنمنٹ میڈیکل ایجوکیشن کالجوں میں جملہ 706 پی جی نشستیں ہیں اور ریاست کے 21 پرائیویٹ میڈیکل ایجوکیشن کالجوں میں جملہ 917 پی جی میڈیکل نشستیں ہیں۔ اسی طرح ریاست کے گورنمنٹ و پرائیویٹ میڈیکل ایجوکیشن کالجوں میں جملہ 1,623 پی جی نشستیں ہیںاس طرح اب نئی منظورہ 54 پی جی سیٹس ملاکر ریاست کے گورنمنٹ میڈیکل ایجوکیشن کالجوں میں جملہ پی جی نشستیں کی تعداد 760 ہوگئی ہے۔
ریاستی وزیردیاکرراؤ پر ووٹرس کو دھمکانے کانگریس کا الزام
حیدرآباد ۔ 19؍ جنوری (این ایس ایس ) تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی ترجمان جی نرنجن نے ریاستی الیکشن کمشنر کے نام مکتوب میں ریاستی وزیر دیاکر راؤ پر ووٹرس کو دھمکی دینے کا الزام عائد کیا۔ دیاکر راؤنے محبوب آباد میں سنگین عواقب کی دھمکی دی تھی۔