تلنگانہ کیلئے ویٹنگ لسٹ سے مزید 132 نشستیں الاٹ

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔/10جولائی، ( سیاست نیوز) حج 2019 کیلئے حج کمیٹی آف انڈیا نے تلنگانہ کے لئے ویٹنگ لسٹ سے مزید 132 نشستیں الاٹ کی ہیں۔ چیف ایگزیکیٹو آفیسر ڈاکٹر مقصود علی خاں نے 13 ریاستوں کو الاٹ کردہ ایک ہزار اضافہ نشستوں کی تفصیلات پر مشتمل سرکیولر جاری کردیا۔ تلنگانہ کی ویٹنگ لسٹ 1614 سے بڑھ کر 1826 ہوچکی ہے۔ ویٹنگ لسٹ میں منتخب 182 عازمین سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ اپنے زمرہ کے مطابق اخراجات کی مکمل رقم SBI یا یونین بینک میں فوری جمع کردیں۔ حج کمیٹی کی ویب سائیٹ پر بھی رقم جمع کی جاسکتی ہے۔ رقم جمع کردہ سلپ اور دیگر دستاویزات 12 جولائی سے قبل حج کمیٹی میں داخل کردیں۔