تلنگانہ کیلئے ویٹنگ لسٹ سے مزید 39 نشستوں کی منظوری

   

حیدرآباد۔ 18 جولائی (سیاست نیوز) حج کمیٹی آف انڈیا نے حج 2019ء کیلئے ویٹنگ لسٹ سے تلنگانہ کو 39 زائد نشستوں کی منظوری دی ہے۔ چیف ایگزیکٹیو آفیسر حج کمیٹی آف انڈیا ڈاکٹر منصور علی خاں نے تلنگانہ سمیت دیگر ریاستوں کو جاری کردہ ویٹنگ لسٹ کی تفصیلات پر مشتمل سرکولر جاری کیا ہے۔ تلنگانہ کو 39 نشستوں کی منظوری کے بعد وویٹنگ لسٹ 1,827 سے بڑھ کر 1873 تک پہنچ گئی ہے۔ ویٹنگ لسٹ کے منتخب عازمین اپنے زمرے کے مطابق جملہ اخراجات 25 جولائی سے قبل جمع کرائیں۔ سنٹرل حج کمیٹی کے ویب سائیٹ پر آن لائن رقم جمع کی جاسکتی ہے۔ اس کے علاوہ ایس بی آئی، یونین بینک کی کسی شاخ میں حج کمیٹی کے اکاؤنٹ میں جمع کریں۔ اخراجات کی رقم بذریعہ چیک داخل کی جاسکتی ہے۔ رقم جمع کرنے کے بعد پاسپورٹ ، کلر فوٹو، پے سلپ، میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ و دیگر دستاویزات 25 جولائی تک حج کمیٹی میں جمع کروادیں۔