تلنگانہ کیلئے 4 اور آندھرا پردیش کیلئے 2 نئے ہائی کورٹ ججس کی سفارش

   

سپریم کورٹ کالجیم نے تجویز پیش کی
حیدرآباد۔/15 جنوری، ( سیاست نیوز) سپریم کورٹ کالجیم نے تلنگانہ اور آندھرا پردیش ہائی کورٹس کیلئے نئے ججس کے ناموں کی سفارش کی ہے۔ سپریم کورٹ کالجیم نے تلنگانہ ہائی کورٹ کیلئے 4 اور آندھرا پردیش ہائی کورٹ کیلئے 2 ججس کے تقررات کی سفارش کی ہے۔ تلنگانہ ہائی کورٹ کیلئے جن ناموں کی سفارش کی گئی ان میں وائی رینوکا ، این نرسنگ راؤ، تروملا دیوی اور مدھو سدن راؤ شامل ہیں۔ آندھرا پردیش ہائی کورٹ کیلئے ہری ہرناتھ شرما اور وائی لکشمن راؤ کے ناموں کی سفارش کی گئی۔ جوڈیشیل آفیسرس کوٹہ کے تحت کالجیم نے مذکورہ 6 ناموں کا ججس کے طور پر تقرر کیلئے انتخاب کیا ہے۔1
رجسٹرار رشوت لیتے ہوئے گرفتار
حیدرآباد۔ 15 جنوری (سیاست نیوز) مٹ پلی سب رجسٹرار اور دیگر دو افراد کو اے سی بی نے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑلیا۔ تفصیلات کے مطابق مٹ پلی سب رجسٹرار محمد آصف الدین اور بی روی کمار آؤٹ سورسنگ کو اینٹی کرپشن بیورو عہدیداروں نے پانچ ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار کرلیا۔ سب رجسٹرار نے سرکاری کام انجام دینے کے لئے دس ہزار روپے رشوت طلب کی تھی لیکن پانچ ہزار روپے میں بات طے ہوگئی تھی۔ بینک ملازم کے وشنو جب آرمور روی کے ذریعہ پانچ ہزار روپے رشوت حاصل کررہا تھا اے سی بی عہدیداروں نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ تینوں کو کریم نگر کے خصوصی جج کے سامنے پیش کیا گیا۔ ش