حیدرآباد 27 جنوری (سیاست نیوز) حج کمیٹی آف انڈیا نے حج 2026ء کے لئے تلنگانہ کی ویٹنگ لسٹ کو منظوری دی ہے۔ ملک کی 8 ریاستوں کے لئے پانچویں ویٹنگ لسٹ کو حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے منظوری دی گئی جس کے تحت 3995 سے 4096 تک ویٹنگ لسٹ جاری کی گئی۔ دیگر ریاستوں میں دہلی، گجرات، کرناٹک، کیرالا، مدھیہ پردیش، مہاراشٹرا اور ٹاملناڈو کی ویٹنگ لسٹ بھی جاری کی گئی۔ ویٹنگ لسٹ کے منتخب عازمین کو 31 جنوری تک پہلی اور دوسری قسط کی مجموعی رقم 2,77,300 روپئے سنٹرل حج کمیٹی کے اکاؤنٹ میں جمع کرانے ہوں گے۔ رقم کی ادائیگی کے بعد دستاویزات تلنگانہ حج کمیٹی میں داخل کریں۔ حج کمیٹی آف انڈیا نے عازمین سے وقت مقررہ سے قبل کاموں کوتکمیل کرنے کی خواہش کی ہے ۔