حیدرآباد 14 ڈسمبر (سیاست نیوز) سینئر آئی اے ایس آفیسر سمیتا سبھروال نے کہاکہ وہ کہیں نہیں جارہی ہیں، تلنگانہ کیڈر میں شامل رہیں گی۔ حکومت انھیں جو بھی ذمہ داری دے گی وہ اس کو بخوبی نبھانے کی ہرممکن کوشش کریں گی۔ سمیتا سبھروال نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سنٹرل سرویس میں جانے کی کوشش کرنے کی افواہوں کو مسترد کردیا اور ایسی افواہوں کی مذمت بھی کی۔ بی آر ایس حکومت میں سمیتا سبھروال چیف منسٹر کی سکریٹری کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکی ہیں۔ فی الحال وہ محکمہ آبپاشی کی انچارج پرنسپل سکریٹری کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہی ہیں۔ ریاست میں حکومت کی تبدیلی کے بعد انھوں نے ابھی تک چیف منسٹر اے ریونت ریڈی سے ملاقات نہیں کی اور نہ ہی محکمہ آبپاشی پراجکٹس کے جائزہ اجلاس میں شرکت کی۔ ان کی چیف منسٹر اور جائزہ اجلاس سے دوری پر یہ افواہیں پھیل گئی تھیں کہ وہ سنٹرل سرویس کو روانہ ہونا چاہتی ہیں اور اس سلسلہ میں چیف سکریٹری شانتی کماری کو درخواست بھی دے چکی ہیں۔ ان افواہوں پر سمیتا سبھروال نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ وہ کہیں بھی نہیں جارہی ہیں، تلنگانہ کیڈر میں شامل رہیں گی۔ ن