حیدرآباد۔30ستمبر (یو این آئی) وزارت دفاع کی ہدایت پر آرڈیننس فیکٹری ضلع میدک (تلنگانہ) خصوصی مہم 3.0 کا آغاز کرے گی۔ میدک کے یدولا میلارم میں آرڈیننس فیکٹری کے مارکٹ کامپلکس میں صفائی کی مہم انجام دی جائے گی۔ اس میں انتظامیہ اور ملازمین دونوں پرجوش طور پر حصہ لیں۔ سرسبزی و شادابی میں اضافہ کے لئے ایک گھنٹہ ایک تاریخ مشن کے تحت فاونڈری گیٹ اور سرت کمیونٹی ہال کے قریب شجرکاری کی جائے گی۔