تلنگانہ کی آمدنی میں بہتری آئی، سی اے جی رپورٹ

   

حیدرآباد 18 جنوری (سیاست نیوز) کپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل (سی اے جی) کی رپورٹ میں کہا گیا کہ ڈسمبر 2025ء میں ختم ہونے والی مدت کے لئے تلنگانہ کے مالیہ میں بہتری آئی ہے۔ اس مدت میں سال گزشتہ کی اسی مدت کے مقابل آمدنی میں اچھا اضافہ ہوا۔ اس رپورٹ میں کہاکہ آمدنی میں یہ بہتری اہم طور پر اسٹامپس اینڈ رجسٹریشن ڈپارٹمنٹ، اسٹیٹ اکسائز ڈیوٹیز، گڈس اینڈ سرویس ٹیکس اور نان ۔ ٹیکس ریونیوز سے ہونے والی آمدنی سے ہوئی۔A