تلنگانہ کی باکسر نکہت زرین کو براؤنز میڈل پر وزیر اعظم مودی کی مبارکباد

   

حیدرآباد۔یکم؍ اکٹوبر، ( سیاست نیوز) وزیر اعظم نریندر مودی نے تلنگانہ سے تعلق رکھنے والی ہندوستانی باکسر نکہت زرین کو 19 ویں ایشین گیمس میں براؤنز میڈل حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔ چین میں جاری ایشین گیمس میں نکہت زرین کو 50 کیلو گرام خواتین کے زمرہ میں تھائی لینڈ کی باکسر سے سیمی فائنل میں شکست ہوئی جس کے نتیجہ میں انہیں براؤنز میڈل حاصل ہوا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے نکہت زرین کے نمایاں مظاہرہ پر مسرت کا اظہار کیا اور مبارکباد پیش کی۔ مودی نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایشین گیمس میں شاندار مہارت اور عزم کے مظاہرہ کیلئے نکہت زرین کو مبارکباد۔ یہ تمغہ ان کے غیر متزلزل عزم اور ڈسپلن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اسی دوران بی آر ایس کے رکن کونسل کویتا نے بھی نکہت زرین کو مبارکباد پیش کی۔