حیدرآباد ۔ 25 جولائی (سیاست نیوز) تلنگانہ کے مختلف سرکاری دواخانوں سے برطرف کی گئی آؤٹ سورسڈ نرسوں نے دھرنا چوک حیدرآباد میں احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ تقریباً دو سو نرسوں نے جو دھرنا چوک پر جمع تھیں مستقل نوکریوں کامطالبہ کیا ۔ ان کے کنٹراکٹس بغیر کوئی وجہ بتائے جولائی کے پہلے ہفتہ میں منسوخ کردیئے گئے تب سے نرسیس مسلسل احتجاج کررہی ہیں ۔
