حیدرآباد:تلنگانہ کی بین ریاستی بس خدمات کو آج سے بحال کردیا گیا ۔لاک ڈاون کے مکمل اختتام کے بعد تلنگانہ آر ٹی سی نے آج سے بین ریاستی بس خدمات کا آغاز کردیا تاہم آج پہلے دن مسافرین کی تعداد کم دیکھی گئی۔تلنگانہ سے آندھراپردیش کیلئے صبح 6بجے تا شام 6بجے تک بسیں چلائی گئیں کیونکہ اس ریاست میں کرفیو میں صبح 6بجے سے شام 6بجے تک نرمی ہے اور ہنوز کرفیو کا مکمل خاتمہ نہیں کیاگیا ہے ۔ آندھرا پردیش نے بھی بین ریاستی بس خدمات کا آغاز کردیا ۔اب دونوں میں بین ریاستی بس خدمات کا آغاز ہوگیا ہے ۔