تلنگانہ کی تاریخ پر کتاب کی چیف منسٹر کے ہاتھوں رسم اجراء

   

حیدرآباد۔/11 جون، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے تلنگانہ کی تاریخ پر مشتمل کتاب کی رسم اجراء انجام دی جسے بھارت جاگروتی نے 5 جلدوں میں شائع کیا ہے۔ تلنگانہ یوم ثقافت کے موقع پر چیف منسٹر نے اس کتاب کی رسم اجراء انجام دی جو یوم تاسیس تقاریب کے حصہ کے طور پر منایا جارہا ہے۔ چیف منسٹر نے تلنگانہ کی تاریخ اور خاص طور پر تہذیبی اور ثقافتی ورثہ کو پیش کئے جانے کی ستائش کی جو کئی کروڑ سال پر مشتمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی سماجی ضرورتوں اور انتظامی سسٹم کے بارے میں معلومات سے مستقبل میں مدد ملے گی۔ بھارت جاگروتی کے شعبہ تاریخ نے گذشتہ چھ برسوں کے دوران تلنگانہ کے اہم تاریخی مقامات کا دورہ کرتے ہوئے کتاب تیار کی ہے۔ مورخ و ادیب سری راموجو ہرگوپال کی نگرانی میں یہ تحقیق مکمل کی گئی۔ چیف منسٹر کو بتایا گیا کہ کتاب کی تیاری کے سلسلہ میں صدر بھارت جاگروتی کے کویتا ایم ایل سی کی نگرانی میں ریسرچ کا کام انجام دیا گیا۔ اس موقع پر مورخ سری راموجو ہرگوپال، ممتاز شاعر اور کتاب کے ایڈیٹر وی مرلی کرشنا، بھارت جاگروتی کے جنرل سکریٹری رنگا نوین آچاریہ اور تلنگانہ فوڈس کے صدرنشین ایم راجیو ساگر موجود تھے۔ر