11,355 کروڑ روپئے کے ترقیاتی پراجکٹس کا آغاز ۔ پریڈ گراؤنڈ سکندرآباد پر جلسہ عام سے خطاب
حیدرآباد ۔ 8اپریل (سیاست نیوز) وزیراعظم نریندر مودی نے تلنگانہ کی ترقی میں بی آر ایس کی خاندانی حکومت کو بڑی رکاوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مرکز‘تلنگانہ کو ترقی دینے میں عہد کی پابند ہے مگر مرکز کے ساتھ تلنگانہ حکومت کسی بھی طرح کا تعاون و اشتراک نہیں کررہی ہے۔ سکندرآباد۔ تروپتی کے درمیان وندے بھارت ایکسپریس ریل کا افتتاح کرنے کے بعد پریڈ گراونڈ پر چند ترقیاتی کاموں کا وزیراعظم نے ریموٹ کے ذریعہ سنگ بنیاد رکھا۔ 5 قومی شاہراہوں، بی بی نگر ایمس کے ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا۔ محبوب نگر ڈبلنگ کاموں کا آغاز کیا۔ اس طرح 11,355 کروڑ کے ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا۔ جھنڈی لہرا کر ایم ایم ٹی ایس ٹرینوں کا آغاز کیا۔ بعدازاں جلسہ عام سے خطاب میں تلنگانہ حکومت کو شدید تنقیدوں کا نشانہ بنایا اور کہا کہ تلنگانہ حکومت کے عدم تعاون سے ترقیاتی کاموں میں تاخیر ہورہی ہے۔ نریندر مودی نے کہا کہ ہم ترقیاتی کام کررہے ہیں۔ چند لوگ اپنے نجی کاموں کو خاندان کے فائدے کیلئے کررہے ہیں۔ ریاست کی ترقی کیلئے مرکز سے تعاون نہ کرنے والوں سے چوکنا رہنے کی وزیراعظم نے عوام سے اپیل کی۔ چند لوگ تلنگانہ کو اپنے کنٹرول میں رکھتے ہوئے لوٹ رہے ہیں۔ بدعنوانیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ قانونی اداروں کے کام کاج میں رکاوٹیں پیدا کی جارہی ہیں۔ تحقیقاتی اداروں کو ڈرایا دھمکایا جارہا ہے۔ بدعنوانیوں میں ملوث چند افراد سپریم کورٹ سے رجوع ہوئے۔ عدلیہ نے انہیں بہت بڑا جھٹکا دیا ہے۔ تلنگانہ کو خاندانی راج سے آزاد کرانا ضروری ہے۔ مجھ سے مقابلہ کرنے تمام طاقتیں متحد ہوگئی ہیں۔ تلنگانہ میں مخالف حکومت لہر دیکھنے کو مل رہی ہے۔ تلنگانہ کی ترقی کیلئے کئی پراجکٹس کا سنگ بنیاد رکھا گیا ۔ تلنگانہ کی تشکیل کے سب حصہ دار ہیں۔ مرکز تلنگانہ ترقی کے معاملے میں عہد کی پابند ہے۔ تلنگانہ کی ترقی کیلئے 11 ہزار کروڑ روپئے سے زیادہ پراجکٹس کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے انہیں بے حد خوشی محسوس ہورہی ہے۔ آندھراپردیش اور تلنگانہ کو جوڑتے ہوئے ایک اور وندے بھارت ٹرین کا آغاز کیا گیا ہے۔ سب کا ساتھ سب کا وکاس نعرے کے ذریعہ وہ آگے بڑھ رہے ہیں۔ حیدرآباد کی ترقی کو مدنظر رکھتے ہوئے میٹرو اور ایم ایم ٹی ایس کو توسیع دی گئی ہے۔ ایم ایم ٹی ایس کی توسیع کیلئے 600 کروڑ روپئے مختص کئے گئے ہیں۔ تلنگانہ میں ریلوے پراجکٹس کی ترقی کیلئے 7 ہزار کروڑ روپئے سے زیادہ مختص کئے گئے ہیں۔ تلنگانہ میں 5 ہائی وے لائن کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔ ریاست میں 5 ہزار کیلو میٹر نیشنل ہائی وے تعمیر کیا گیا۔ تلنگانہ کیلئے میگا ٹیکسٹائیل پارک بھی منظور کیا گیا ہے۔ن