تلنگانہ کی ترقی میں بی جے پی کا کوئی تعاون نہیں

   

کانگریس پر بھی تنقید، میدک میں پدما دیویندر ریڈی کی پریس کانفرنس
میدک۔/27 اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) صدر ضلع بی آر ایس پارٹی و سابق رکن اسمبلی میدک ایم پدما دیویندر ریڈی نے کہا کہ میدک میں بی آر ایس حکومت نے 100 سیٹوں پر مشتمل میڈیکل کالج کی منظوری دی جس میں کمی کرتے ہوئے کانگریس حکومت نے 50 سیٹوں پر مشتمل کالج کے قیام کے احکامات جاری کئے۔ ریونت ریڈی نے اپنے حلقہ کوڑنگل میں 50 سیٹوں پر مشتمل میڈیکل کالج کی منظوری دیتے ہوئے میدک کیلئے نقصان کیا ہے۔ ایم پدما دیویندر ریڈی نے میدک میں اپنے پارٹی دفتر میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران اس بات کا انکشاف کیا۔ انہوں نے بی جے پی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ریاست تلنگانہ کی ترقی میں بی جے پی کا کوئی تعاون ہی نہیں رہا۔ تلنگانہ کے ساتھ ناانصافی کرنے والی بی جے پی کو تلنگانہ میں ووٹ مانگنے کا حق حاصل نہیں۔ بی جے پی تلنگانہ دشمن ہے۔ انہوں نے رائے دہندوں سے بی آر ایس امیدوار وینکٹ رام ریڈی کو بھاری اکثریت سے میدک لوک سبھا کیلئے منتخب کرنے کی اپیل کی۔ رکن اسمبلی نرسا پور وی سنیتا لکشما ریڈی نے کہا کہ ریونت ریڈی حکومت کسان دشمن پالیسیوں پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے اپنی پارٹی کے امیدوار وینکٹ رام ریڈی کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔ اس پریس کانفرنس میں سابق رایم ایل اے میدک پی ششی دھر ریڈی، نائب صدر نشین بلدیہ میدک اے ملکارجن گوڑ، وائس چیرپرسن ضلع پریشد لاوانیا سرینواس، سابق صدر نشین بلدیہ مسٹر بٹی جگپتی ، بلدیہ کونسلر و صدر ٹاون بی آر ایس میدک مسٹر ایم انجینلو، سابق صدر نشین ضلع لائبریری مسٹر چندرا گوڑ، بلدی کونسلر جئے راج، آر کے سرینواس ، بٹی للیتا کے علاوہ دیگر قائدین موجود تھے۔