۔102 ویں برسی کے موقع پر دتاتریہ اور اتم کمار ریڈی کا خراج
حیدرآباد: صدر پردیش کانگریس اتم کمار ریڈی نے آنجہانی ڈاکٹر ایم چنا ریڈی کی 102 ویں برسی کے موقع پر خراج پیش کیا۔ انہوں نے اندرا پارک میں واقع چنا ریڈی کی یادگار پر پھول نچھاور کئے ۔ اتم کمار ریڈی نے ریاست کی ترقی کیلئے ڈاکٹر چنا ریڈی کی خدمات کی یاد تازہ کی اور کہا کہ چنا ریڈی ایک بہترین ایڈمنسٹریٹر اور عوامی قائد تھے جنہوں نے تلنگانہ کی ترقی میں خصوصی دلچسپی دکھائی تھی ۔ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے ولی اہم شخصیتوں نے چنا ریڈی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ڈاکٹر چنا ریڈی کے فرزند سابق وزیر ایم ششی دھر ریڈی نے پروگرام منعقد کیا تھا۔ گورنر ہماچل پردیش بنڈارودتریہ ، رکن اسمبلی سریدھر بابو ، سابق رکن راجیہ سبھا وی ہنمنت راؤ ، سابق صدر پردیش کانگریس پونالہ لکشمیا ، سابق وزیر ڈی کے سمر سمہا ریڈی ، اے آئی سی سی سکریٹری ڈاکٹر چنا ریڈی اور دیگر قائدین نے آنجہانی چنا ریڈی کی عوامی خدمات کی یاد تازہ کی۔ تلنگانہ تحریک کے دوران چناریڈی نے نہ صرف تحریک کی قیادت کی بلکہ ناانصافیوں کے خلاف عوام میں شعور بیدار کیا تھا ۔