حیدرآباد ۔ یکم ستمبر (پریس نوٹ) نیتی آیوگ نے تلنگانہ ریاست کی مختلف شعبوں میں تیزتر ترقی کی ستائش کی اور کہا کہ اس کا ملک کی تیزتر ترقی کرنے والی ریاستوں میں شمار ہوتا ہے۔ ملک کی منصوبہ ساز تنظیم نیتی آیوگ نے کہا کہ فارماسیویٹیکلس کے شعبہ میں ملک کی برآمدات میں 20 فیصد حصہ حیدرآباد کا ہے جبکہ 2014 میں تلنگانہ کی تشکیل کے بعد سے انفارمیشن ٹکنالوجی کی برآمد میں 120 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ نیتی آیوگ کی جانب سے 30 اگست کو جاری اپنی رپورٹ
“Arth Nithi”
میں یہ اعداد و شمار پیش کئے گئے ہیں۔