تلنگانہ کی ترقی کے لیے کانگریس حکومت سنجیدہ

   

راہول گاندھی کی یوم پیدائش تقریب پر سنجے یادو کا خطاب
شمس آباد ۔ 19 ۔ جون : ( سیاست نیوز) : شمس آباد میونسپل میں امبیڈکر چوراہے پر کانگریس قائدین نے راہول گاندھی کی یوم پیدائش کے موقع پر کیک کٹ کیا اور عوام میں مٹھائی تقسیم کی ۔ سنجے یادو کانگریس میونسپل صدر نے اپنی مخاطبت میں کہا کہ تلنگانہ کی عوام نے کانگریس پر بھروسہ کرتے ہوئے اقتدار پر لائے اور کانگریس حکومت عوام کے بھروسہ کو پورا کرے گی ۔ چھ وعدوں پر عمل شروع کیا جائے گا ۔ خواتین کو مفت بس سرویس کا آغاز ہوچکا ہے ۔ 200 یونٹ تک مفت برقی سربراہی اور 500 روپئے گیس سیلنڈر پر بھی بہت جلد عمل ہوگا ۔ ریونت ریڈی کی قیادت میں کانگریس حکومت تلنگانہ ریاست کی ترقی کے لیے سنجیدگی کے ساتھ اقدامات کررہی ہیں اور بہت جلد ریاست کو ترقی یافتہ ریاست بنایا جائے گا ۔ بی آر ایس حکومت ہر شعبہ میں غبن میں ملوث تھی جس کی وجہ سے ریاست تلنگانہ قرض کے بوجھ میں ڈوبی ہوئی ہے ۔ جل پلی نریندر ایس سی سیل نائب صدر نے کہا کہ بی آر ایس قائدین دس سالوں میں سرکاری اراضیات پر ناجائز قبضے کرتے ہوئے سرکاری اراضیات کو نقصان پہنچا چکے ہیں ۔ بہت جلد ناجائز قبضوں کو برخاست کرنے کے اقدامات کئے جائیں گے ۔