آئی اے ایس عہدیدار ، وائس چانسلرس اور ماہرین تعلیم کو کمیٹیوں کا کنوینر بنایا گیا
حیدرآباد ۔ یکم ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : تلنگانہ کی تعلیمی پالیسی تیار کرنے کے لیے حکومت نے مختلف امور پر مطالعاتی رپورٹس پیش کرنے 11 ورکنگ کمیٹیاں تشکیل دی ہے ۔ ان کمیٹیوں کی دی گئی رپورٹس کی بنیاد پر تلنگانہ کی جامع تعلیمی پالیسی مرتب کی جائے گی ۔ آئی اے ایس عہدیداروں ، وائس چانسلرس اور ماہرین تعلیم کو کمیٹیوں کا سربراہ بنایا گیا ہے ۔ ایجوکیشن کمیشن کے صدر نشین اے مرلی کو انفراسٹرکچر اور جوائے لرننگ ماحولیات سے متعلق کمیٹی کا کنوینر بنایا گیا ہے ۔ ٹی جی سی ایچ ای کے صدر نشین بالکشٹا ریڈی کو ایجوکیشن ٹکنالوجی اینڈ ڈیجیٹل انوویشن کمیٹی کا کنوینر بنایا گیا ۔ ریٹائرڈ آفیسر آئی وی سبا راو کو نصاب ، کلچر اینڈ ویلیوز ایجوکیشن ، گورننس اینڈ اکاونٹیلٹی کمیٹی کا کنوینر نامزد کیا گیا ۔ جے این ٹی یو سی کے وائس چانسلر ٹی کے کے ریڈی کو ہائر ایجوکیشن ریسرچ اینڈ انوویشن کمیٹی کا کنوینر بنایا گیا ۔ آئی آئی ٹی ایچ کے ڈائرکٹر جی ایس مورتی کو ارلی چائلڈ ووڈ ایجوکیشن کا کنوینر بنایا گیا ۔ اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر گھنٹہ چکراپانی کو مساوات ، رسائی اور طلبہ کی بہبود کمیٹی کا کنوینر نامزد کیا گیا ہے ۔ 11 کمیٹیوں کے سربراہوں اور ارکان کو مختلف امور کا پیشہ وارانہ انداز میں مختلف پہلوؤں سے جائزہ لیتے ہوئے رپورٹس تیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔۔ 2