تلنگانہ کی تمام عدالتوں میں 11 ڈسمبر کو نیشنل لوک عدالت

   

حیدرآباد۔ 5 ڈسمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ لیگل سرویس اتھاریٹی نے کہا ہیکہ تلنگانہ کی تمام عدالتوں میں 11 ڈسمبر کو نیشنل لوک عدالت منعقد کی جائے گی۔ کسی بھی فیس کے بغیر دیوان اور فوجداری کیسیس کی باہمی صلح صفائی اور رضامندی کے ساتھ یکسوئی کی جائے گی۔ لوک عدالت کے ذریعہ یکسوئی کی صورت میں زیر تصفیہ مقدمات کے سلسلہ میں سابق میں ادا کی گئی کورٹ فیس بھی واپس کردی جائے گی۔