حیدرآباد 15 اگسٹ ( پی ٹی آئی ) تلنگانہ کی خاتون فاریسٹ رینج آفیسر کو ‘ جنہیں ٹی آر ایس رکن اسمبلی کے بھائی کی قیادت میں ایک ہجوم نے حملہ کا نشانہ بنایا تھا ‘ جنگلات کی اراضی کے تحفظ میں دلیری اور بہادری دکھانے پر گولڈ میڈل سے نوازا گیا ۔ فاریسٹ رینج آفیسر کاغذ نگر رینج سی ایچ انیتا کو آنجہانی کے وی ایس بابو گولڈ میڈل محکمہ جنگلات کی یوم آزادی تقاریب کے دوران تلنگانہ فاریسٹ اکیڈیمی دھولا پلی میں پیش کیا گیا ۔ اپنی تقریر میں سی ایچ انیتا نے کہا کہ انہیں فاریسٹ آفیسر ہونے پر فخر ہے ۔ سرکاری اعلامیہ میں یہ بات بتائی گئی ۔
