حیدرآباد15اپریل (یواین آئی) تلنگانہ کی سائبرآباد پولیس نے لاک ڈاون کی خلاف ورزی پر تقریبا 3.6لاکھ افراد کے خلاف معاملات درج کئے ہیں۔یہ مقدمات 23مارچ سے اب تک درج کئے گئے ہیں۔پولیس نے تاحال 5370 گاڑیوں کوضبط کیا ہے اور ان گاڑیوں کو کوکٹ پلی پولیس اسٹیشن میں رکھاگیا ہے ۔ پولیس نے تمام مقامات پر سیکوریٹی میں سختی پیدا کردی ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ کوئی بھی گاڑی بغیر کسی مستند وجہ سے سڑکوں پر نظر نہ آئے ۔پولیس نے سڑک پر غیر ضروری طورپر گھومنے والوں کے خلاف معاملات درج کئے ہیں۔مختلف معاملات میں ای چالان،اسپیڈ گنس اور دیگر شامل ہیں۔
