حیدرآباد۔24؍اکٹوبر ( یواین آئی ) مہاراشٹر میں 20 نومبر کواسمبلی انتخابات کے پیش نظر تلنگانہ کے منچریال، نرمل ، آصف آباد و عادل آباد کی سرحدوں پر بین ریاستی چیک پوسٹ پر چوکسی میں اضافہ کیاگیا ہے ۔ مہاراشٹر کے چندر پور، ناندیڑ اور ایوت محل اضلاع سے تلنگانہ کے علاقے جڑے ہیں۔ پولیس، آبکاری، ریونیو و پنچایت حکام نے گاڑیوں کی جانچ میں شدت پید اکردی ۔ پنچایت سمیتی کے گرام وکاس ادھیکاری جو تلنگانہ۔ مہاراشٹراسرحد کے پرسوڑاچیک پوسٹ پرتعینات ہیں ۔