تلنگانہ کی سرحد پر اے پی کے وکلا کو نہ روکا جائے :تلنگانہ ہائی کورٹ

   

حیدرآباد۔ تلنگانہ ہائی کورٹ نے آج آندھراپردیش کے وکلا کو ایک بڑی راحت دیتے ہوئے تلنگانہ کی پولیس کو ہدایت دی کہ اے پی سے تلنگانہ میں داخل ہونے کے خواہشمند وکلا کو تلنگانہ کی سرحد پر نہ روکا جائے۔ ان وکلا نے گذشتہ روز اس سلسلہ میں ہائی کورٹ سے شکایت کی تھی اور اس خصوص میں ایک عرضی بھی داخل کی تھی۔اس عرضی کی سماعت کرتے ہوئے تلنگانہ ہائی کورٹ نے ہدایت دی کہ لاک ڈاون کے موقع پر ان وکلا جن کے پاس سرٹیفکیٹ ہیں کے علاوہ ان کے کلرکس کے ساتھ ساتھ ان کے اسٹینوز کو بھی آنے کی اجازت دی جائے ۔عدالت نے کہا کہ لاک ڈاون کے وقت وکلا کو بار کونسل کے کارڈ دیکھ کر ان کو آنے کی اجازت دی جائے ۔عدالت نے یہ بھی واضح کیا کہ اے پی کے ساتھ ساتھ دیگر ریاستوں کے وکلا کی آمد ورفت کو بھی متاثر نہ کیاجائے ۔وکلا،ان کے کلرکس کو عدالت نے ہدایت دی کہ عدالت کے ان احکام کی خلاف ورزی نہ کی جائے ۔عدالت نے انتباہ دیاکیا کہ وکلا کی بے عزتی کرنے کا سنگین نوٹ لیاجائے گا۔
عدالت نے اس سلسلہ میں متعلقہ عہدیداروں کو ہدایات جاری کرنے کی تلنگانہ حکومت اور پولیس سربراہ کو دی ہے ۔