تلنگانہ کی صنعتکار کیرتی ریڈی فوربس کی فہرست میں شامل

   

حیدرآباد۔ تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے 24 سالہ صنعت کار کوٹا کیرتی ریڈی کو پروقار فوربس انڈیا 30کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ 30 سال عمر کے صنعت کاروں کی فہرست میں میدک ایم پی کوٹا پربھاکر ریڈی کی دخترکیرتی ریڈی اس سال فوربس فہرست میں شامل 13 خواتین میں ایک ہیں۔ لندن سے مینجمنٹ میں گلوبل ماسٹرس مکمل کرنے کے بعد وہ StaTwig سے وابستہ ہوئیں جہاں وہ اپنا 5 فیصد شیئر رکھتی ہیں۔