تلنگانہ کی عدالتوں میں 11 ستمبر کو نیشنل لوک عدالت

   

حیدرآباد 5 ستمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ کی تمام عدالتوں میں نیشنل لوک عدالت 11 ستمبر کو منعقد ہوگی جس میں تمام سیول اور قابل تصفیہ فوجداری مقدمات کی یکسوئی کی جائے گی۔ جی انوپما چکرورتی، ممبر سکریٹری تلنگانہ اسٹیٹ لیگل سرویسس اتھاریٹی نے یہ بات بتائی۔ لوک عدالت کسی خرچ اور فیس کے بغیر یہ خدمات انجام دے رہی ہے اور اگر کسی نے زیرالتواء مقدمات میں کوئی کورٹ فیس ادا کی ہے تو لوک عدالت میں اس کا تصفیہ ہونے کی صورت میں قابل واپسی ہوگی۔ عوام الناس سے نیشنل لوک عدالت میں ان کے مقدمات کی یکسوئی اور تصفیہ کے لئے لوک عدالت میکانزم کے فائدہ سے استفادہ کرنے کی خواہش کی گئی ہے۔