تلنگانہ کی مسلح جدوجہد کی یاد میں ریاست گیر سطح پر سی پی آئی کے پروگرام

   

سیلاب کی امداد کے لیے 12 ستمبر کو احتجاج کا منصوبہ
حیدرآباد۔/10 ستمبر، ( سیاست نیوز) سی پی آئی کی ریاستی عاملہ کا اجلاس آج ریاستی سکریٹری کے سامبا سیوا راؤ کی صدارت میں مخدوم بھون میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں تلنگانہ مسلح جدوجہد اور 17 ستمبر کو سقوطِ حیدرآباد کی مختلف تقاریب کا فیصلہ کیا گیا۔ سامبا سیوا راؤ کے مطابق تلنگانہ مسلح جدوجہد کی یاد میں 10 ستمبر کو حیدرآباد ضلع پارٹی کی جانب سے تصویری نمائش کا اہتمام کیا جائے گا۔ 11 ستمبر تا 17 ستمبر ریاست کے تمام اضلاع میں تلنگانہ کے کسانوں کی مسلح جدوجہد کی یاد میں مختلف پروگرامس منعقد کئے جائیں گے۔ سامبا سیوا راؤ نے کہا کہ اجلاس نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ تلنگانہ میں سیلاب اور بارش کے نقصانات کو قومی آفات سماوی تصور کرتے ہوئے فراخدلانہ امداد دی جائے۔ مرکز پر دباؤ بنانے کیلئے 12 ستمبر کو تمام اضلاع میں سی پی آئی احتجاج منظم کرے گی۔ 11 ستمبر کو حیدرآباد میں ٹینک بنڈ پر واقع مجاہد آزادی مخدوم محی الدین کے مجسمہ پر گلہائے عقیدت پیش کرتے ہوئے خراج پیش کیا جائے گا۔ راوی نارائن ریڈی ٹرسٹ بھون کی جانب سے جلسہ منعقد کیا جائے گا۔ سامبا سیوا راؤ نے بتایا کہ 17 ستمبر سقوطِ حیدرآباد کے دن گنیش وسرجن جلوس کے پیش نظر 22 ستمبر کو حیدرآباد کے رویندرا بھارتی میں جلسہ عام منعقد ہوگا۔1

گورنمنٹ ڈگری کالج حسینی علم (برائے اناث ) میں جزوقتی لکچررس کی ضرورت
حیدرآباد ۔ 10 ۔ ستمبر : ( پریس نوٹ ) : کمشنر ، کمشنریٹ کالجیٹ ایجوکیشن حکومت تلنگانہ کے احکامات کے مطابق پروفیسر آپیا چناما کے بموجب کالج کے پبلک ایڈمنسٹریشن ، کمپیوٹر سائنس ، کمپیوٹر اپلی کیشن ، بائیوٹکنالوجی ، زوالوجی ، انگلش میڈیم اور شعبہ اکنامکس ، اردو میڈیم میں جزوقتی لکچررس کی ضرورت ہے ۔ نٹ ، سلکٹ ، پی ایچ ڈی کے حامل اور تدریسی تجربہ رکھنے والوں کو ترجیح دی جائے گی ۔ خواہش مند خواتین و افراد اپنی درخواست کالج آفس میں 11 ستمبر 4 بجے شام تک داخل کرسکتے ہیں ۔ 12 ستمبر کو صبح 10 بجے کالج کیمپس میں ہی انٹرویوز منعقد ہوں گے جس کے لیے علحدہ لیٹر جاری نہیں کیا جائے گا ۔۔