حیدرآباد۔ تلنگانہ کی 23 سالہ مناسا وارناسی 57 ویں فیمینا مس انڈیا 2020 منتخب ہوئی ہیں۔ مس انڈیا 2019 سمن راو نے مناسا کو مس انڈیا کا تاج پہنایا ۔ اب مناسا 70 ویں مس ورلڈ مقابلہ میں شرکت کرینگی جو ڈسمبر 2021 میں منعقد ہونے والا ہے ۔ اس دوران ہریانہ کی منیکا شیوکھنڈ مس گرانڈ انڈیا 2020 اور اترپردیش کی مانیا سنگھ کو مس انڈیا رنر اپ قرار دیا گیا ۔