تلنگانہ کی موافق کسان اسکیمات کی ملک بھر میںنقل : کے ٹی آر

   

حیدرآباد 3 جنوری ( پی ٹی آئی ) ٹی آر ایس کے ورکنگ صدر کے ٹی راما راو نے آج کہا کہ تلنگانہ میں ٹی آر ایس حکومت کی موافق کسان اسکیمات کی وجہ سے دوسری ریاستیں بھی اسی طرح کی اسکیمات رائج کرنے کا جذبہ حاصل کر رہی ہیں۔ ریتو بندھو اسکیم ریاست میںچیف منسٹر کے چندر شیکھر راو کی ذہنی اختراع تھی ۔ کے ٹی آر نے اپنے حلقہ انتخاب سرسلہ میںپارٹی ورکرس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم بڑے فخر سے کہہ سکتے ہیں کہ ہماری اسکیمات کی ملک کی دوسری ریاستوں میں بھی نقل ہو رہی ہے ۔ انہوں نے ادعا کیا کہ اوڈیشہ ‘ جھارکھنڈ اور مغربی بنگال نے ریاست کی ریتو بندھو اور ریتو بیما اسکیمات کی ستائش کی ہے اور اپنی ریاستوں میں ایسی ہی اسکیمات کا آغاز کیا ہے ۔ ریتو بیما اسکیم کے تحت ہر کسان کو پانچ لاکھ روپئے تک کا لائیف انشورن فراہم کیا جا رہا ہے ۔