تلنگانہ کی میڈیکل طالبہ کی فلپائن میں موت

   

حیدرآباد۔/15 نومبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ سے تعلق رکھنے والی ایک میڈیکل طالبہ کی فلپائن میں موت ہوگئی۔ بتایا جاتا ہے کہ سنگیتا شیلا مشتبہ انداز میں فوت ہوگئی۔ 17 سالہ سنگیتا فلپائن کی یریچول ہیلت یونیورسٹی میں زیر تعلیم تھی تاہم سالگرہ کے دن اس لڑکی کی مشتبہ موت سے یونیورسٹی کیمپس میں سنسنی پیدا ہوگئی۔ سنگیتا شیلا ذہین طالبہ تھی اور سخت محنت کرتی تھی۔ سالگر کے دن موت سے افراد خاندان پر سکتہ طاری ہوگیا اور سارا خاندان غم سے نڈھال ہوگیا۔ ضلع سنگاریڈی کے پٹن چیرو اندریشم علاقہ سے سنگیتا شیلا کا تعلق بتایا گیا ہے جو فلپائن میں میڈیکل تعلیم حاصل کررہی تھی۔ یونیورسٹی کے اس کے ہم جماعت ساتھیوں نے ہندوستان میں اس کے والدین کو اطلاع دی۔ سنگیتا کے والدین نے بیرون ملک بیٹی کی مشتبہ موت کی تحقیقات میں تعاون کرنے ریاستی حکومت سے اپیل کی ہے۔ع