تلنگانہ کی ویلفیر اسکیمیں گجرات سے بہتر:کویتا کا دعویٰ

   

حیدرآباد ۔ 24 مارچ (سیاست نیوز) تلنگانہ میں ویلفیر اسکیمیں وزیراعظم مودی کی ریاست گجرات سے کہیں بہتر ہیں۔ نظام آباد لوک سبھا حلقہ سے ٹی آر ایس امیدوار کویتا نے کہا کہ گجرات میں صرف 750 روپئے اولڈ پنشن دی جارہی ہے جبکہ ٹی آر ایس حکومت ایک ہزار روپئے پنشن دے رہی ہے۔ کویتا نے الزام لگایا کہ کانگریس اور بی جے پی قائدین ٹی آر ایس کے خلاف جھوٹا پروپگنڈہ کررہی ہیں کیونکہ ان پارٹیوں کا اسمبلی چناؤ میں بدترین حشر ہوا ہے۔