تلنگانہ کی پنچایتوں میں ایک کروڑ 67 لاکھ سے زائد رائے دہندے،بی سی مردم شماری کیلئے حکومت کی تیاریاں

   

حیدرآباد ۔3۔ اکتوبر (سیاست نیوز) الیکشن کمیشن نے پنچایت راج انتخابات کے سلسلہ میں پہلی فہرست رائے دہندگان جاری کردی ہے۔ ریاست کے 33 اضلاع میں 12867 پنچایتوں کے تحت رائے دہندوں کی تعداد 16733584 ہے۔ ان میں سے 8204518 مرد اور 8528573 خاتون رائے دہندے ہیں۔ تھرڈ جنڈر رائے دہندوں کی تعداد 493 درج کی گئی۔ گرام پنچایتوں میں مرد رائے دہندوں سے زیادہ خاتون رائے دہندے ہیں۔ تلنگانہ حکومت کی جانب سے پنچایتوں اور بلدی وارڈس میں تحفظات کے بارے میں فیصلہ ابھی باقی ہے۔ تحفظات کو قطعیت دینے کے بعد حکومت انتخابات کا فیصلہ کرے گی۔ واضح رہے کہ تلنگانہ میں بی سی کمیشن کے ذریعہ حکومت نے بی سی مردم شماری کا فیصلہ کیا ہے۔ اندرون تین ماہ مردم شماری کی تکمیل کے ذریعہ پنچایتوں میں بی سی تحفظات میں اضافہ کیا جائے گا۔ تلنگانہ حکومت کی جانب سے مردم شماری سے قبل الیکشن کمیشن نے رائے دہندوں کی فہرست جاری کردی ہے تاکہ انتخابی عمل شروع کیا جاسکے۔ ریاست میں پنچایت راج اداروںکی میعاد مکمل ہوچکی ہے۔ 1