تلنگانہ کی ہمہ جہتی ترقی کیلئے دعاؤں کی درخواست

   

Ferty9 Clinic

سدی پیٹ میں عازمین حج کے تربیتی اجتماع سے رکن اسمبلی ٹی ہریش راؤ کا خطاب

سدی پیٹ ۔ 7 ؍ جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ حج سوسائٹی کا تیسرا تربیتی پروگرام سدی پیٹ میں منعقد ہوا جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے ایم ایل اے ہریش راؤ ‘ ایم ایل سی فاروق حسین ‘ مسیح اللہ خان صدرنشین ریاستی حج کمیٹی ‘ اعزازی مہمان کی حیثیت سے محمد عارف الدین ‘ عبدالقادر نے شرکت کی ۔ جلسہ کا آغاز حافظ کریم پٹیل کی تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔ جلسہ کی صدارت محمد یوسف الدین صدر حج سوسائٹی نے کی ۔ اس موقع پر سابق وزیر ہریش راؤ نے عازمین حج کو مبارکباد پیش کی ۔ اور ریاست تلنگانہ کی ہمہ جہتی ترقی کے لئے نیک تمناؤں و دعاوں کی درخواست کی ۔ ایم ایل سی فاروق حسین نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حج کمیٹی کی جانب سے حاجیوں کے لئے تمام بنیادی سہولیات و انتظامات کئے گئے ہیں۔ ان سہولیات سے استفادہ کرتے ہوئے مناسک حج ادا کرنے کی تلقین کی ۔ اس موقع پر ابو طلحہ حج کمیٹی ممبر نے مناسک حج کے فضائل و سہولیات پر روشنی ڈالی ۔ حج کمیٹی ممبر محمد عبدالقادر نے تمام عازمین حج کی گلپوشی کی۔ اس سال ضلع سدی پیٹ سے 50 عازمین حج کو یہ سعادت نصیب ہو رہی ہے ۔ بعدازاں صدرنشین ریاستی حج کمیٹی مسیح اللہ خان کو ایم ایل سی فاروق حسین نے نو تعمیر شدہ حج ہاوز کا معائنہ کروایا ۔ محمد عبداللطیف مرحوم کے بردار محمد عبدالوحید نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔ اس پروگرام میں محمد غوث محی الدین صدرتنظیم المساجد سدی پیٹ ‘ نظام الدین ‘ عبیدعلی صابری ایڈوکیٹ ‘ محمد نذیرالدین ‘ نصیرالدین ‘ عبدالصبور ‘ محمد اظہرپٹیل ‘ محمد سکندر و دیگر سیاسی و سماجی کارکنوں کی کثیر تعداد جلسہ گاہ میں موجود تھی ۔