عثمانیہ یونیورسٹی اور تلنگانہ یونیورسٹی میں مسلم نمائندوں کی شمولیت، محکمہ اعلیٰ تعلیم کے احکامات
حیدرآباد۔/29 فبروری، ( سیاست نیوز) محکمہ اعلیٰ تعلیم تلنگانہ حکومت نے 4 مختلف یونیورسٹیز کے ایکزیکیٹیو کونسل ارکان کا تقرر کیا ہے ۔ اسپیشل چیف سکریٹری محکمہ اعلیٰ تعلیم شریمتی چترا رامچندرن نے اس سلسلہ میں احکامات جاری کئے۔ عثمانیہ یونیورسٹی ایکزیکیٹو کونسل کیلئے پروفیسر وی اپا راؤ یونیورسٹی کالج آف کامرس اینڈ بزنس مینجمنٹ، پروفیسر ایم کمار پرنسپل یونیورسٹی کالج آف انجینئرنگ ، ڈاکٹر پی بالا بھاسکر پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج نارائن گوڑہ، پروفیسر سیدہ طلعت سلطانہ شعبہ عربی عثمانیہ یونیورسٹی، شریمتی ایم پراوینا ڈپارٹمنٹ آف انگلش گورنمنٹ ڈگری کالج سنگاریڈی کے علاوہ مختلف شعبہ جات کی معزز شخصیتوں کی حیثیت سے کے رتناکر ریڈی ( ہیتھرو ڈرگس ) ایس وی پرکاش کرسپانڈنٹ مترا اینڈ وینیلا کالجس سرسلہ، پی شیام( سدی پیٹ) اور ایم اے مقیت (ایڈوکیٹ ) کو ایکزیکیٹو کونسل میں شامل کیا گیا ہے۔ پالمور یونیورسٹی محبوب نگر کی ایکزیکیٹو کونسل کے ارکان کی حیثیت سے پروفیسر کے گریجا منگتایرو پروفیسر کیمسٹری، ڈاکٹر محمد نور جہاں پرنسپل یونیورسٹی کالج آف سائینسیس، ڈاکٹر گووند بھوشن پرنسپل ڈاکٹر بی آر آر ڈگری کالج، ڈاکٹر این کشور اسسٹنٹ پروفیسر ڈپارٹمنٹ آف مائیکرو بیالوجی، ڈاکٹر اے سی ایچ راؤ لکچرر تلگو گورنمنٹ ڈگری کالج ونپرتی، جی گوپال، ڈی ایس ایچ وجئے لکشمی ریٹائرڈ پرنسپل جونیر کالج، ڈاکٹر پی جگدیشور صدرنشین اسکالرس انسٹی ٹیوشنس ونپرتی اور پروفیسر پی پرساد راؤ ڈائرکٹر ویویکانندا ڈگری کالج محبوب نگر کو شامل کیا گیا۔ تلنگانہ یونیورسٹی نظام آباد کی ایکزیکیٹو کونسل کے ارکان کی حیثیت سے پروفیسر نسیم ڈپارٹمنٹ آف فارماسیوٹیکلس کیمسٹری، ڈاکٹر سی ایچ اراتھی پرنسپل اسوسی ایٹ پروفیسر ڈپارٹمنٹ آف کمپیوٹر سائینس، ڈاکٹر کے پراوین کمار پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج یلاریڈی، ڈاکٹر رویندر ریڈی ڈپارٹمنٹ آف اکنامکس، ڈاکٹر وی وسندرا دیوی ویمنس کالج کنٹیشور، پی گنگادھر گوڑ ، این ایل شاستری ایڈوکیٹ، ایم راجندر اور ڈاکٹر ماریا گوڑ ایس ایس آر ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنس نظام آباد کی حیثیت سے نامزد کیا گیا ہے۔ مہاتما گاندھی یونیورسٹی نلگنڈہ کی ایکزیکیٹو کونسل کیلئے پروفیسر کے انجی ریڈی ڈپارٹمنٹ آف اکنامک، ڈاکٹر آکولہ روی ڈپارٹمنٹ آف کامرس، ڈاکٹر گھنشام پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج ویمنس نلگنڈہ ، ڈاکٹر کے سری دیوی ڈپارٹمنٹ آف کامرس، ڈاکٹر کے کوٹیشور راؤ ڈپارٹمنٹ آف تلگو، بی کرشنا ریڈی، سویندر کمار ایڈوکیٹ، بی سوریا نارائن ریڈی بھونگیر اور ایس رمیش کو بحیثیت ارکان نامزد کیا گیا ہے۔
