تلنگانہ کی 6 یونیورسٹیز میں کامن اکیڈیمک کیلنڈر پر عمل آوری

   

وائس چانسلرس کے اجلاس میں فیصلہ، 16 ڈسمبر کو احکامات کی اجرائی متوقع

حیدرآباد۔ یکم ڈسمبر (سیاست نیوز) ریاست کی 6 یونیورسٹیز میں کامن اکیڈیمک کیلنڈر پر عمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ عثمانیہ، کاکتیہ، پالمور، تلنگانہ، شاتاواہنا، مہاتما گاندھی یونیورسٹیز میں پی جی کورسیس کے کلاسیس کے علاوہ انٹرنس سمسٹر امتحانات کا ایک ساتھ انعقاد کیا جائے گا۔ جاریہ تعلیمی سال سے ہی اس پر عمل کیا جائے گا۔ 16 ڈسمبر تک اکیڈیمک کیلنڈر جاری ہونے کا امکان ہے۔ 6 یونیورسٹیز کی جانب سے علیحدہ علیحدہ اکیڈیمک کیلنڈرس پر عمل کیا جارہا ہے۔ جس سے پیدا ہونے والی دشواریوں کو دور کرنے کے لئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ صدر نشین تلنگانہ ہائر ایجوکیشن پروفیسر لمبادری نے بتایا کہ ان کی صدارت میں منعقدہ وائس چانسلرس کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ 6 یونیورسٹیز میں داخلوں کے لئے کامن پوسٹ گریجویٹ انٹرنس ٹسٹ (سی پی گیٹ) کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ تازہ طور پر ایک ہی اکیڈیمک کیلنڈر پر عمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈگری کورسیس کے لئے بھی کامن اکیڈیمک کیلنڈر پر عمل کیا جارہا ہے۔ اجلاس میں طلبہ کے لئے ہیلپ سنٹرس قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کووڈ کے بشمول ریاگنگ، نجی اور ذہنی تناؤ کے مسائل سے نجات دلانے کے لئے ان کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے۔ فی الحال اس طرح کا ایک ہیلپ لائن سنٹر عثمانیہ یونیورسٹی میں چلایا جارہا ہے جبکہ ماباقی یونیورسٹیز میں بھی سنٹرس قائم کئے جائیں گے۔ ریاست کی یونیورسٹیز اور کالجوں کو نیاک کی شناخت حاصل کرنے کے لئے خصوصی توجہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یونیورسٹی ریاگنگس میں ملک بھر میں تلنگانہ کا دوسررا مقام ہے۔ ڈگری میں گورنمنٹ کے 88 کالجس کو نیاک کی شناخت حاصل ہوئی ہے۔ ماباقی کالجس کو شناخت حاصل کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔ ن