حیدرآباد 27 اپریل ( سیاست نیوز ) محکمہ موسمیات نے کہا کہ تلنگانہ کے کچھ اضلاع میں 28 اپریل جمعہ کو تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک اور بوندا باندی کا امکان ہے ۔ 30 تا 40 کیلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔ محکمہ نے انتباہ دیا ہے کہ 29 اپریل کو عادل آباد ‘ کمرم بھیم آصف آباد ‘ منچریال ‘ نرمل ‘ نظام آباد ‘ کھمم ‘ نلگنڈہ ‘ سوریہ پیٹ اور ناگرکرنول میں کچھ مقامات پر شدید بارش ہوسکتی ہے ۔ اس کے علاوہ ریاست کے دیگر اضلاع میں تیز ہواوں کے ساتھ گرج چمک کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔