تلنگانہ کے بشمول جنوبی ہند میں بارش کے امکانات

   

درجہ حرارت میں کمی ، صبح کے وقت کہر کی پیش قیاسی
حیدرآباد: جنوبی ہند کی ریاستو ںمیں رات کے اوقات میں درجہ حرارت میں کمی کے علاوہ بارش اور صبح کی اولین ساعتوں میں کہر کی پیش قیاسی کی گئی ہے اورکہا جا رہا ہے کہ جاریہ ہفتہ کے دوران ریاست تلنگانہ اور دیگر ریاستوں میں بھی بارش کے امکانات پائے جاتے ہیں۔محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کئے جانے والے موسم کے متعلق بلیٹن میں ماہرین موسمیات نے بتایا کہ مغربی بنگال‘ چھتیس گڑھ ‘ تلنگانہ کے علاوہ ریاست کرنا ٹک کے ساحلی اضلاع میں موسم کی صورتحال میں کوئی نمایاں تبدیلی ریکارڈ نہیں کی جائے گی بلکہ رات کے اوقات میںد رجہ حرارت میں کچھ اضافہ ریکارڈ کئے جانے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ریاست تلنگانہ میں سب سے کم درجہ حرارت ضلع عادل آباد میں ریکارڈکیا گیا ہے جہاں 15.2 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت رہا۔میدک میں درجہ حرارت 16.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ راما گنڈم میں 17.6 درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے ۔