تلنگانہ کے بعض اضلاع میں بارش کا امکان

   

حیدرآباد۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اضلاع عادل آباد،کومرم بھیم آصف آباد،نظام آباد،جئے شنکر بھوپال پلی، مُلگ، بھدرادری کوتہ گوڑم،کھمم، نلگنڈہ میں بعض مقامات پر گرج وچمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔اپنے بلیٹن میں اس نے کہا کہ 24جون کو اضلاع عادل آباد، کومرم بھیم آصف آباد، منچریال،جئے شنکر بھوپال پلی، مُلگ، بھدرادری کوتہ گوڑم اور کھمم میں ایسی ہی صورتحال کے برقرار رہنے کا امکان ہے ۔آئندہ پانچ دنوں کے دوران تلنگانہ کے بعض مقامات پر ہلکی تا اوسط یا پھر گرج وچمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ۔تلنگانہ کے اضلاع عادل آباد اور کومرم بھیم آصف آباد میں شدید بارش کا امکان ہے ۔