حیدرآباد 13اپریل (یواین آئی) تلنگانہ کے بعض اضلاع میں کل شب بارش ہوئی جس کے سبب یہاں عوام نے گرمی کی شدت سے راحت محسوس کی کیونکہ گذشتہ کئی دنوں سے ان اضلاع میں شدید گرمی دیکھی جارہی تھی۔بیشتر علاقوں میں گرج وچمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ راجنا سرسلہ، جگتیال، نلگنڈہ،سدی پیٹ، میدک کے بیشتر حصوں میں بارش ہوئی۔