تلنگانہ کے بعض علاقوں میں آج بارش کی پیش قیاسی

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔ محکمہ موسمیات نے تلنگانہ کے بعض حصوں میں 6 جنوری کو ہلکی بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔ ریاست کے بیشتر علاقوں میں آئندہ دو دنوں تک درجہ حرارت معمول کے مطابق رہے گا جبکہ بعض علاقوں میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔ اقل ترین درجہ حرارت 14 تا 19ڈگری سیلسیس کے درمیان رہے گا۔ حیدرآباد میں 17.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو معمول کے درجہ حرارت سے 2.9 ڈگری زیادہ ہے۔