حیدرآباد۔ 10فروری (یو این آئی) تلنگانہ کے بعض علاقوں میں کل شب بارش ہوئی۔ جنگاوں ضلع کے پالاکُرتی، کوڈا کونڈلہ اور دیوراپولم منڈلوں میں شدید بارش ہوئی۔تیز ہواوں کے ساتھ ہوئی بارش کے نتیجہ میں بعض فصلوں کو بھی نقصان پہنچنے کی اطلاع ہے ۔مرچ جو واجیڈو منڈل کے پیرورو میں خشک کرنے کے لئے رکھی گئی تھی، شدید بارش کے نتیجہ میں بہہ گئی۔پرکال ڈیویثرن میں بارش کے نتیجہ میں خشک مرچ دوبارہ تر ہوگئی۔ ورنگل میں ہلکی بارش ہوئی۔ اسی دوران محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی ہے کہ آئندہ دو تا تین دنوں کے دوران ریاست کے کئی مقامات پر بارش کا امکان ہے ۔