حیدرآباد۔29۔اکتوبر(یواین آئی) گزشتہ ہفتے خلیج بنگال میں بنا ہوا کا دباؤ کمزورپڑگیا ہے ۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ تلنگانہ میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے ۔ ریاست میں ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں اور سردی کی لہر میں بتدریج اضافہ کا امکان ہے ۔ دن کے درجہ حرارت میں زبردست اضافہ ہو رہا ہے تاہم بعض اضلاع میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری تک پہنچ گیا ہے ۔ دن میں شدید گرمی اوررات میں سردی ہورہی ہے ۔ شام ہوتے ہی موسم بالکل بدل رہا ہے ۔ شام سے صبح کی اولین ساعتوں تک سردی کی شدت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔ بعض علاقوں میں درجہ حرارت کم سے کم 18 ڈگری تک پہنچ گیا ہے ۔