حیدرآباد:محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ دو دنوں کے دوران تلنگانہ کے بعض مقامات پر کہر کا امکان ہے ۔اس نے اپنے بلیٹن میں کہا کہ آئندہ پانچ دنوں کے دوران تلنگانہ،جنوبی ساحلی اے پی، رائل سیما اور 3تا6فروری شمالی ساحلی اے پی،یانم میں موسم کے خشک رہنے کا امکان ہے۔گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران تلنگانہ، ساحلی اے پی،یانم اور رائل سیما میں موسم خشک رہا۔