سنگاریڈی میں کل ہند کانگریس کمیٹی سکریٹری سچن ساونت کی پریس کانفرنس۔بی آرایس وبی جے پی پر تنقید
سنگاریڈی 7 فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ میں آئندہ بلدیاتی انتخابات کے پیشِ نظر کانگریس پارٹی کی انتخابی حکمتِ عملی، امیدواروں کی مہم اور پارٹی کے مضبوط موقف پر سکریٹری کل ہند کانگریس کمیٹی سچن ساونت نے سنگاریڈی میں نرملا جگا ریڈی صدر ضلع کانگریس کمیٹی سنگاریڈی ضلع و چیرپرسن ٹی جی آئی آئی سی سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ بعد ازیں سچن ساونت نے جگا ریڈی ورکنگ ہرسیڈنٹ تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی اور نرملا جگا ریڈی چیر پرسن ٹی جی آئی آئی سی کے ہمراہ پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوے کہا کہ وہ انتخابی مہم کے سلسلہ میں تلنگانہ کا دورہ کر چکے ہیں اور ہر ضلع، ہر بلدیہ میں کانگریس کے حق میں زبردست عوامی لہر دیکھی ہے۔ انھوں نیکہا کہ ریاست کی تمام بلدیات اور کارپوریشن میں کانگریس پارٹی کلین سوئپ کر رہی ہے۔سچن ساونت نے سابق بی آر ایس حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی آر ایس دورِ حکومت میں بدعنوانیوں کے باعث تلنگانہ کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ بی جے پی پر شدید تنقید کرتے ہوئے سچن ساونت نے کہا کہ جہاں بھی بی جے پی مقابلہ کر رہی ہے وہاں ترقیاتی کاموں کے بجائے ہندو مسلم نفرت کو ہوا دے کر سیاسی فائدہ حاصل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پٹن چیرو اسمبلی حلقہ کے تلاپور علاقہ میں بی جے پی کارکنان نے عظیم سماجی مصلح مہاتما جیوتی راو? پھولے کے مجسمہ کی توہین کی۔ انھوں نے مزید کہا کہ بی جے پی ملک بھر میں ذات پات اور مذہب کے نام پر نفرت پھیلا کر سیاست کر رہی ہے جبکہ رام کے نام پر سیاست کرنے والے قائدین رام کی تعلیمات اور اقدار کو نظرانداز کر رہے ہیں۔ بی آر ایس پر تنقید کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ٹی آر ایس سے بی آر ایس میں نام بدلنے کے باوجود پارٹی کو کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوا۔ملک بھر میں اب امباسڈر انتخابی نشان کو عوام مسترد کر چکے ہیں، اور تلنگانہ میں بھی اس نشان کی کوئی قبولیت باقی نہیں رہی۔ سچن ساونت نے اعادہ کیا کہ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں تلنگانہ میں کانگریس پارٹی کا کلین سوئیپ یقینی ہے۔