ایٹا نگر (اروناچل پردیش)۔ ہندوستانی کوہ پیمائی کے لیے ایک اہم کامیابی میں محبوب آباد تلنگانہ کے ایک پرعزم 20 سالہ بھوکیا یشونتھ نائک نے 6,488 میٹر بلند پہاڑگوریچن مین چوٹی کو کامیابی سے سرکیا اور وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے سب سے کم عمر کھلاری بن چکے ہیں ۔ یہ قابل ذکر کارنامہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ماؤنٹینیئرنگ اینڈ الائیڈ اسپورٹس (نیماس)، دیرنگ کے تعاون سے ٹرانسکنڈ اڈوینچرس کی قیادت میں 18 روزہ مہم کے ایک حصے کے طور پر انجام پایا۔ سر 19 ستمبر 2024 کو ہوئی، ایک چیلنجنگ ٹریک کے بعد ج 4 ستمبر کو شروع ہوا تھا۔ یشونتھ اور ان کی ٹیم کو بے شمار رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا، جن میں کھڑی ڈھلوانیں، ڈھیلے چٹانیں، اور خوفناک میرین گلیشیئر شامل ہیں، غیر معمولی مہارت، لچک اور ٹیم ورک کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہوں نے یہ کارنامہ انجام دیا۔ یشونتھ نائک کا ماؤنٹ گوریچن کی چوٹی پر چڑھنا، جو 6,488 میٹر پر بلند ہے، نہ صرف ایک ذاتی سنگ میل ہے بلکہ ہندوستانی کوہ پیمائی کے منظر نامے میں بھی ایک اہم اور تاریخی کارنامہ ہے۔