حیدرآباد22جنوری(یواین آئی)تلنگانہ کے بیشتر اضلاع میں سردی کی لہر جاری ہے ۔ عوام کا کہنا ہے کہ گزشتہ تین سال کے مقابلہ اس مرتبہ سردی کی لہر شدید ہے ۔ سردی سے بچے اور معمرین شدید متاثرہیں۔ صبح سے ہی سرد ہوائیں چل رہی ہیں۔ اسپتالوں میں مریضوں کا ہجوم ہے ۔ نزلہ’ کھانسی’ زکام اور بخار میں کئی افراد مبتلا ہیں۔ گرم ملبوسات کی خرید و فروخت میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ صبح اورشام میں لوگ آگ تاپتے نظر آرہے ہیں۔ صبح کے اوقات میں کہر سے گاڑی سواروں کو مشکل صورتحال کا سامنا ہے ۔