تلنگانہ کے تجارتی وفد کا دورہ اسرائیل

   

حیدرآباد 12 نومبر (این ایس ایس) ہندوستانی صنعتی وفاق کانفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری (سی آئی آئی) 16 تا 21 نومبر تلنگانہ کے ایک تجارتی وفد کے ساتھ اسرائیل کا دورہ کررہا ہے جس کا مقصد زراعت، آبی وسائل، قابل تجدید توانائی اور صحت و طبی دیکھ بھال جیسے شعبوں میں تعاون و اشتراک کے مواقع تلاش کرنا ہے۔ سی آئی آئی کا وفد تلنگانہ کی چھوٹی و متوسط صنعتوں کی اسرائیلی صنعتوں سے ساجھیداری، ٹیکنالوجی کے حصول وغیرہ پر توجہ مرکوز کرے گا۔ اس دورہ کا مقصد اسرائیل میں صنعت و ادارہ جاتی دورے کرنے کے علاوہ تجارتی اداروں اور صنعتکاروں سے ملاقات کے ذریعہ تجربات کا تبادلہ ہے۔