شادنگر میں ینگ انڈیا انٹیگریٹیڈ ریزیڈنشیل اسکول کی سنگ بنیاد کے بعد جلسہ عام سے خطاب
l l ایک ہی چھت کے نیچے تمام طبقات کو
تمام تر سہولیات کے ساتھ تعلیم کا نظم
l l جامع منصوبہ کے ساتھ حکومت کی پیش قدمی
l l ٹی آر ایس دور اقتدار میں 5 ہزار اسکولوں کو بند کردیا گیا تھا
l l شاد نگر میں میڈیکل کالج کیلئے رکن اسمبلی کی نمائندگی
شادنگر۔ 11 اکتوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کانگریس حکومت نے تلنگانہ کے بچوں کو بہترین اور اعلی معیاری تعلیم فراہمی کے ساتھ ساتھ ایک ہی چھت کے نیچے تمام طبقات سے وابستہ بچوں کو بہترین اور اعلی معیاری تعلیم فراہم کرنے کے ارادے ینگ انڈیا انٹیگریٹیڈ ریزیڈنشیل اسکول قائم کرنے کا ارادہ کیا۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعلی ریونت ریڈی نے شادنگر حلقہ کے کندورگ علاقہ ینگ انڈیا انٹیگریٹیڈ ریزیڈنشیل اسکول کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد منعقدہ جلسہ عام سے مخاطب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ینگ انڈیا انٹیگریٹیڈ ریزیڈنشل اسکول وسیع و عریض تمام تر سہولیات کے ساتھ 25 ایکٹر اراضی پر تقریبا 150 کروڑ کی لاگت سے تعمیر کیا جائے گا۔ نونہالوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے سے اپنی ترقی کے ساتھ ریاست اور ملک کی ترقی اور تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کا مستقبل بہترین ہوگا۔ اور ان کو آگے بڑھنے سے کوئی نہیں روک سکے گا۔ غریب اور مستحق طلباء کو تعلیمی شعبہ میں شاندار سہولتیں فراہم کرنے کے لیے جامع منصوبہ کے ساتھ حکومت آگے بڑھ رہی ہے۔ وزیر اعلی ریونت ریڈی نے اپنے خطاب کو جاری رکھتے ہوئے تلنگانہ ریاست کی سابقہ ٹی آر ایس حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹی ار ایس کے دور اقتدار میں تقریبا پانچ ہزار اسکولوں کو بند کر دیا۔ تعلیم کے حصول کے خواہشمند طلبہ کو تعلیم سے دور کرنے کی ٹی آر ایس حکومت نے ہر ممکنہ کوشش کی۔ سابقہ ٹی آر ایس حکومت نے طبقات کی بنیاد پر ریزیڈنشیل اسکولوں کا قیام عمل میں لایا لیکن وہاں پر بنیادی سہولتیں بالکل ہی نہیں تھی۔ ٹی ار ایس حکومت کا مقصد کمزور اور غریب طبقات کو تعلیمی شعور سے دور رکھنا کی پوری کوشش کی گئی۔ انہوں نے سابقہ بی آر ایس حکومت پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ طبقات کو ان کے پیشے کے مطابق اسکیمات کی فراہمی کے ذریعہ وہ طبقہ کو سابقہ میں جس مقام اور جس پیشہ سے وابستہ تھے اسی حد تک محدود رکھا۔ سابقہ ٹی ار ایس حکومت نے نونہالوں کو تعلیم سے دور رکھنے کی پوری کوشش کی ہے۔ لیکن تلنگانہ کی کانگریس حکومت اقتدار میں آنے کے ساتھ ہی اس بات کا عہد کر رکھی تھی کہ تلنگانہ کے نونہال بچوں کو اعلی اور معیاری تعلیم فراہم کیا جائے گا۔ اسی وجہ سے میں نے وزیر تعلیم کا قلمدان اپنے پاس ہی رکھ کر تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے ہر ایک طالب علم کو بہترین اور اعلی معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لیے ریاست بھر میں 28 ینگ انڈیا انٹیگریٹیڈ ریزیڈنشل اسکولس کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے۔ کانگریس حکومت معیاری تعلیم فراہم کرنے کی پابند ہے۔ انہوں نے طلباء پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست کا ہر ایک طالبعلم معیاری تعلیم حاصل کرتے ہوئے اپنے معیار کو بھی بلند کر سکتے ہیں۔ ینگ انڈیا انٹیگریٹیڈ ریزیڈنشل اسکولس سے ہر ایک طبقہ کے طلباء کو استفادہ کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ بہترین اساتذہ کی نگرانی میں یہ موقع فراہم کیا جائے گا۔ وزیراعلی ریونت ریڈی نے کہا ہے کہ حال ہی میں 21 ہزار اساتذہ کو پروموشن کیا گیا۔ اور تقریبا 34 ہزار اساتذہ تبادلہ کیا گیا۔ انہوں نے اس بات کا تیقن دیا کہ حکومتی سطح پر موجود سرکاری اسکولوں میں معیاری تعلیم فراہم کی جائے گی۔ سابقہ دور کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعلی ریونت ریڈی نے کہا ہے کہ سرکاری اسکولوں میں تعلیم حاصل کرنے والے کئی ایک افراد نے ملک کے کئی ایک اہم عہدوں پر آج بھی فائز ہیں۔ آنے والی نسل کو معیاری تعلیم فراہم کرنے سے مزید اعلی سے اعلی عہدوں پر فائز ہونے کے قوی امکانات ہیں۔ اس موقع سے ہر ایک ضرور بہ ضرور استفادہ حاصل کریں۔ تعلیمی میدان میں مزید بہتری لانے کے لیے تلنگانہ کی کانگریس حکومت کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دے گی۔ تعلیم کی فراہمی ہمارا اہم مقصد بن چکا ہے۔ قبل ازیں شادنگر ایم ایل اے ویرلا پلی شنکر نے جلسہ عام سے مخاطب کرتے ہوئے ینگ انڈیا انٹیگریٹیڈ ریزیڈنشل اسکول کا شادنگر حلقہ سے آغاز کرنے پر وزیر اعلی ریونت ریڈی سے اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ تلنگانہ کی کانگریس حکومت ریاست کے ہر ایک طالب علم کو اعلی اور معیاری تعلیم فراہم کرنے کے مقصد سے ینگ انڈیا انٹیگریٹیڈ ریزیڈنشل اسکول کا قیام عمل میں لا رہی ہے۔ انہوں نے ہر ایک طبقہ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس موقع سے ہر ایک طبقات کے افراد اپنے نونہالوں تعلیم کے زیور سے اراستہ کروائیں۔ شادنگر ایم ایل اے ویرلا پلی شنکر نے وزیراعلی سے نمائندگی کرتے ہوئے کہا کہ شادنگر حلقہ میں ایک میڈیکل کالج کی منظوری اور دیگر کئی ایک مطالبات پیش کیے۔ وزیر اعلی ریونت ہڈی نے اس پر مثبت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ نمائندگی کو تفصیل کے ساتھ مشاہدہ کرنے کے بعد عمل کرنے کاتیقن دیا۔ اس موقع پر تلنگانہ چیف ویپ مہندر ریڈی۔ چیوڑلہ ایم ایل اے کالے یادیا۔ ایجوکیشن پرنسپل سیکرٹری بورا وینکٹیش ۔ رنگاریڈی ضلع کانگریس صدر نرسمہا ریڈی۔ ضلع کلکٹر شیشانکا۔ کے علاوہ کئی ایک اعلی عہددار موجود تھے۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی کندورگ منڈل سنٹر میں انٹیگریٹر اسکول کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھنے کے لیے پہنچنے سے قبل ہلکی بارش ہوئی۔ اور عوامی جلسہ سے مخاطبت سے واپسی کے فوری بعد دوبارہ بارش شروع ہوئی۔ وزیراعلی ہیلی کاپٹر کے ذریعہ قریب تین بجے کندورگ پہنچے۔ بعد ازاں کوڑنگل کیلئے روانہ ہو گئے۔