تلنگانہ کے تمام زو پارکس میں سخت ترین چوکسی

,

   

Ferty9 Clinic

امریکی زو میں شیرنی کورونا وائرس سے متاثر پائے جانے کے بعد احتیاط
حیدرآباد 7 اپریل (پی ٹی آئی) تلنگانہ میں محکمہ جنگلات نے ریاست کے ہرنوں کی پناہ گاہوں اور زو پارکس کو سخت چوکسی اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے بالخصوص امریکی شہر نیویارک کے ایک زو مںی شیرنی کو کورونا وائرس مثبت پائے جانے کے بعد اس کے افسران کو ہدایت جاری کی گئی ہے۔ ریاستی چیف پرنسپال کنزرویٹر آف فارسٹس آر شوبھا نے پیر کو عہدیداروں کے نام ایک اعلامیہ میں کہاکہ امریکی نیویارک زو میں موجود ایک شیرنی کا کورونا وائرس معائنہ مثبت پائے جانے کی توثیق ہوگئی ہے۔ اُنھوں نے ریاست میں ہرنی کی تمام پناہ گاہوں اور زو پارکس کو ’اعلیٰ ترین چوکسی‘ اختیار کرنے اور سی سی ٹی وی کیمرے استعمال کرتے ہوئے روزانہ 24 گھنٹے تمام جانوروں پر نظر رکھنے کی ہدایت کی ہے اور کہاکہ جانوروں میں کوئی برخلاف معمول طرز یا علامات کا فی الفور نوٹ لیا جائے۔ شریمتی آر شوبھا نے جانوروں کی دیکھ بھال کرنے والے ذمہ داروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ بالخصوص اگر کوئی جانوروں، پرندہ یا رینگنے والے جاندار بیمار ہوں تو اُنھیں سب سے الگ تھلگ رکھا جائے۔ اُنھوں نے یہ ہدایت بھی کی کہ عام بلیوں، جنگلی بلیوں اور جنگلی بندروں پر خصوصی نگرانی برقرار رکھی جائے۔ جانوروں کی دیکھ بھال کرنے والے اگر بیمار ہوں تو اُنھیں اور ڈیئر پارکس میں جانوروں کے قریب نہ جانے دیا جائے۔ جانوروں کے پنجروں اور دیگر ٹھکانوں کی کیمیائی صفائی کی جائے۔